پاکستان ہائی کمیشن میں پاکستان کے قومی دن کی تقریب میں کل رات کشمیری علیحدگی پسند رہنماؤں کے ساتھ ہم بزم ہونے پرکانگریس نے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت پاکستان کے تعلق سے ایک ’’کنفیوز‘‘پالیسی پر عمل پیرا
ہے۔
کانگریس کے ترجمان ٹام وڈکم نے کہا کہ کبھی تو پاکستانی سفیر کی کشمیری علاحدگی پسندوں سے ملاقات پر خارجہ سکریٹری کی سطح کی بات چیت منسوخ کر دی جاتی ہے اور کبھی سرکاری ممبران کو پاکستان ہائی کمیشن میں کسی تقریب میں علاحدگی پسندوں کے ساتھ ہم بزم ہونے میں کوئی قباحت نظر نہیں آتی۔
یہ بڑا کنفیوز اشارہ ہے۔